HUZUR JAANTAY HEIN
Efforts: KALAAM: SAYYEDI AYAZ MUFTI - HOUSTON USA



حضور ﷺ جانتے ہیں
کلام: سیدی ایاز مفتی ۔ ہیوسٹن
چھپا ہے من میں مرے کیا حضور ﷺ جانتے ہیں 
ہمارےدل کی تمنا ،          حضور ﷺ جانتے ہیں 

دیا محب نے جو محبوب ﷺ کو شبِ اسریٰ 
خدا ہی جانتا ہے یا حضور ﷺ جانتے ہیں

بتاؤں شانِ محمد کیا حشر میں ہوگی 
وہ شان مرا خدا یا حضور جانتے ہیں

وہ نورِ اولِ آدم ہیں اولِ جبریل 
خدا ہی جانے کہ کیا کیا حضور ﷺ جانتے ہیں

وہ دیکھو اترا ہے میداں میں لشکرِ پنجتن 
مباہلے کا نتیجہ حضور ﷺ جانتے ہیں

وہ سو کے بسترِ ِ آقا ﷺ پہ ہوگئے مولا 
علی امام کا درجہ حضور ﷺ جانتے ہیں
خدا نے صورتِ کوثر دکھائی ایک جھلک
مقامِ فاطمہ زہرا حضور ﷺ جانتے ہیں

کرم ہے ہم پہ نبی ﷺ کا خدا کے فضل کے ساتھ 
ہماری بگڑی بنانا حضور ﷺ جانتے ہیں

خدا نے بہت سی نبیوں کو قوتیں بخشیں 
کرم سے رب کے ہی واللہ حضور جانتے ہیں

پڑھا دی نانا کو حسنین نے نمازِ طویل 
نشہ تھا کیسا یہ نانا حضور ﷺ جانتے ہیں

زمینِ کرب و بلا میں حسین ؓ ہونگے شہید 
وہ ہوگا آخری سجدہ حضور ﷺ جانتے ہیں

ہمیں پتہ نہیں کیسے مگر یہ ہوتا ہے 
کہ اپنی بزم میں آنا حضور ﷺ جانتے ہیں

میں جانتا ہوں کہ نعتیں حضور ﷺ سنتے ہیں 
میں پڑھتا جاؤں یہ کہتا حضور ﷺ جانتے ہیں

بتاؤں شانِ محمد ﷺ کیا حشر میں ہوگی 
خدا ہی جانتا ہے یا حضور ﷺ جانتے ہیں

مرے گا کون سا مشرک کہاں پہ دکھلایا 
کہ نقشہ بدر کا سارا حضور ﷺ جانتے ہیں

لبوں کو چوما نبی نے امامِ ثانی کے 
شہید کیسے یہ ہوگا حضور ﷺ جانتے ہیں

نبی ﷺحسین ؓ کی گردن کو چومتے کیوں ہیں 
یہ دین زندہ کرے گا حضور ﷺ جانتے ہیں

لگایا چشمِ علی ؓ کو لعاب آقا ﷺ نے 
علی کو فتح دلانا حضور ﷺ جانتے ہیں

وہ جس کا مولا نبیﷺ ہے ، ہے اسکا مولا علی ؓ
علی ء مولا کا رتبہ حضور ﷺ جانتے ہیں

مدینہ علم کا میں ہوں ، علی ہیں دروازہ
علی ٗ مولا کا رتبہ حضور جانتے ہیں

نہ مانے آپ ﷺ کے میلاد کو اگر کوئی 
تو منکروں کو منانا حضور ﷺ جانتے ہیں

خدا کے بعد نبی ﷺ ہی کو ہے خبر پیارے 
کتابِ حق میں بھی آیا حضور ﷺ جانتے ہیں

خدا نے بہت سے نبیوں کو قوتیں بخشیں 
کرم سے رب کے ہی واللہ حضور ﷺ جانتے ہیں

سوال لحد میں ہونگے وہ لاج رکھ لیں گے 
جواب مفتیؔ بتانا حضور ﷺ جانتے ہیں