Yeh mah e Muharram hay yeh ayyam e aza hay
Efforts: Syed-Rizwan Rizvi

ارض کربلا ارض نینوا
ارض کربلا ارض نینوا
یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

اس ماہ میں لوٹی گئ زہراؑ کی کمائ
تلوار محمدۖ کے نواسے پہ چلائ
اس ماہ میں جبرئیلؑ سے نوحہ یہ سنا ہے
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

اس ماہ محرم نے قیامت یہ دکھائ
اس چاند نے صغراؑ کو خبر جاکے سنائ
ویران مدینہ ہے بسی کرب و بلا ہے
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

اس ماہ میں سادات نے دن کیسے گزارے
معصوموں کو پانی نہ ملا نہر کنارے
کیا ظلم محمدۖ کے گھرانے نے سہا ہے
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

جب چاند محرم کا نظر آتا ہے ہم کو
سجتا ہے عزاخانہ تو یاد آتا ہے ہم کو
اس ماہ میں خوں آلِ محمدؑ کا بہا ہے
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

عاشور کا دن بھول نہ پاۓ گا زمانہ
لوٹا گیا اس روز محمدۖ کا گھرانہ
اس روز سے دنیا میں بچھی فرش عزا ہے
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

کیا حوصلے ماؤں کے تھے کیا شیر تھے بچے
وہ مقصد زہراؑ کی یہ حیدرؑ کے ارادے
ان ماؤں سے بچوں سے بنی خاک شفا ہے
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

وہ عونؑ و محمدؑ علی اکبرؑ علی اصغرؑ
وہ قاسمِؑ نوشاہ وہ عباسِؑ دلاور
مقتل انہی شہزادوں کے زخموں سے سجا ہے
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

ہوں سرور و ریحان شناور کہ علی جی
ہے نوکری ورثے میں حسین ابن علیؑ کی
آواز و قلم دونوں اسی در کی عطا ہے
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ کے نواسے کا بپا ہے
ارض کربلا ارض نینوا
ارض کربلا ارض نینوا